بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذوالفقار بھٹو جونیئر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کونسا ہے؟

سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق بتا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ میرا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے نام اور تصویر کے ساتھ جو بھی فیس بک اکاؤنٹس ہیں وہ سب جعلی ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا ایک ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے جو میں استعمال کر رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.