پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ذاتیات پر تنقید کے بعد کمنٹیٹر پر برہم ہوگئے۔
اپنے ایک بیان میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ ’کس کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ میں ’مڈ لائف کرائسز‘ کا شکار ہوں؟‘
انھوں نے کمنٹیٹر سے متعلق کہا کہ آپ کا کام کرکٹ پر تبصرہ کرنا ہے، وہ کریں۔
ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ کرتے ہیں تو پھر آپ کا بھی احترام نہیں رہے گا۔
جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراؤڈ کے سامنے کھیل کر ایک بار پھر اچھا لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراؤڈ کے سامنے کھیلنا کرکٹ کو بہتر بناتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر بات کرتے ہوئے ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ہم بدقسمتی سے ہارے لیکن بقیہ میچز میں ضرور کم بیک کریں گے۔
Comments are closed.