بھارت میں دہلی کا لال قلعہ سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
دہلی کی تاریخی عمارت لال قلعہ کو ایک مرتبہ پھر سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لال قلعے کے احاطے میں 60 کے قریب پرندے مردہ پائے گئے تھے، لال قلعے کے ایک عہدے دار نے یہ بھی بتایا کہ یہاں ہر روز مردہ پرندے پائے جا رہے ہیں۔
پرندوں کے مرنے کے واقعات کے بعد برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو لال قلعہ بند کرنا پڑا۔
دہلی ڈیزاسٹر اتھارٹی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا کہ لال قلعہ اور آس پاس کے علاقے میں برڈ فلو کا خطرہ موجود ہے۔
Comments are closed.