اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

دہلی دھند کی لپیٹ میں، دیوالی پر آتش بازی پر پابندی و سزا کا فیصلہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ان دنوں دھند کی لپیٹ میں ہے، دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے سبب نئی دہلی کی فضائی آلودگی تشویش ناک ہونے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ دہلی حکومت نے دو سالوں سے تہوار کے دوران پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

آج نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 247 ریکارڈ کیا گیا، دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی حکومت نے اس سال پابندی کے ساتھ ساتھ دیوالی پر پٹاخے رکھنے، فروخت کرنے اور پھوڑنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیوالی پر پٹاخے چلانے والوں کو 6 ماہ قید کی سزا اور 200 روپے جرمانہ ہوگا، پٹاخے رکھنے اور فروخت کرنے والوں کو 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.