مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا پسنی کے قریب دہشت گرد حملے سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔
شہبازشریف نے پسنی کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر بے حد دکھ ہے۔
شہبازشریف کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے۔
Comments are closed.