تربت میں دہشتگردوں کی کارروائیوں پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق دہشتگرد بالاچ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سی ٹی ڈی بلوچستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے تربت میں 158 دہشتگرد کارروائیاں کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 158 دہشتگرد کارروائیوں میں 66 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق ایک ماہ میں مختلف آپریشنز میں 8 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ 20 نومبر کو انتہائی مطلوب دہشتگرد بالاچ ولد مولا بخش کو گرفتار کیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گرفتاری کے وقت بالاچ سے 5 کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ بالاچ کی نشاندہی پر پسنی کے قریب آپریشن کیا، جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران بالاچ اپنے دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سی ٹی ڈی بلوچستان نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے دہشتگردوں کےلیے بلوچ یکجہتی کونسل کا احتجاج فہم سے بالاتر ہے۔
Comments are closed.