جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں متوقع

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فہیم اشرف کی جگہ محمد رضوان اور ساجد خان کی شمولیت کا امکان ہے، خرم شہزاد انجری کے باعث پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں منگل سے شروع ہوگا، اس میچ میں سرفراز احمد کی شمولیت کا امکان کم ہے، ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے آف اسپنر ساجد خان کو فائنل الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

تیسری تبدیلی ان فٹ خرم شہزاد کی شکل میں ہوگی، جو پسلی میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اگر دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نہیں آیا تو شاہین آفریدی تیسرے ٹیسٹ میں آرام کریں گے، ٹیم مینجمنٹ انہیں آرام دینے پر غور کررہی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنی سیریز سے قبل تازہ دم ہو جائیں کیونکہ شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ تھکاوٹ کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.