نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی جانب سے دوسرا مہنگا ترین اسپیل کروادیا۔
انگلینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہنواز دہانی نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دے ڈالے۔
دہانی سے مہنگا ترین اوور عثمان شنواری نے کروایا تھا، انہوں نے 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار اوورز میں 63 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ صرف ایک رنز کے فرق سے شاہنواز دہانی پاکستان کی جانب سے بولنگ کا بدترین ریکارڈ بنانے سے بچ گئے۔
Comments are closed.