
نجی ایئرلائن کی پرواز کی اسلام آباد سے کراچی کےلیے ٹیک آف کے فوری بعد کیبن میں دھوئیں کی بدبو سے طیارے کو واپس اتار لیا گیا۔
ایئر بلو کی پرواز پی اے 207 نے جمعہ کی شام 6 بجکر 12 منٹ پر کراچی کیلئے ٹیک آف کیا۔ اڑان کے فوری بعد جہاز کے کیبن میں دھوئیں کی بو پھیل گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کی راہ لی اور اڑان کے 15 منٹ بعد ایئربس اے 320 طیارہ واپس اسلام آباد لینڈ کر گیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار 150 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا اور طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.