جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دھند سے 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ

دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 871 کراچی میں اتار لی گئی۔

پی آئی اے کی ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی ہے۔

پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی۔

دھند کی وجہ سے ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر آج بھی 12 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

نجی ایئر لائن کی شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 407، مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد سے ریاض کے درمیان نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 807 اور 808 بھی منسوخ ہو گئیں۔

اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

نجی ایئر لائن کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 811 بھی منسوخ ہو گئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور پی کے 311 بھی منسوخ ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.