ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے، کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دنوں میزائل داغا گیا تھا۔

یہ بات جاپانی وزیراعظم نے بینکاک میں بتائی جہاں وہ ایک علاقائی سمٹ میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.