وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا پنڈوراباکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم بائیو میٹرک کے ذریعے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان الیکشن چرانا چاہتا ہے، شفاف الیکشن اس قوم کی ضرورت ہے، ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا پنڈوراباکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔
فردوس اعوان نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے الیکٹرانک ووٹنگ کی نفی کر کے اپنے اندر کا چور ظاہر کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاوشوں سے پہلی بار رمضان میں مہنگائی میں کمی ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ رمضان بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خور و نوش فراہم کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.