hookup agency in singapore charlotte hookup bars gay hookup apps nz best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دُعا زہرہ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے دُعا زہرہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ دُعا زہرہ کی بازیابی کے لئے ہر کوشش اور  تمام جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دُعا زہرہ کی تلاش کے لئے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کوئی مسنگ لنک ہے تو وہ بھی تلاش کرسکیں۔

پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل آئی جی  نےبتایا کہ پولیس اس معاملے میں کلیو لیس نہیں، ایسے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دُعا زہرہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.