gay hookup apps nz best totally free hookup app cancer man and hookups hookup Monmouth Junction NJ mature hookup app hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دُعا زہرا کی سالگرہ کی ویڈیو پر والد کا ردّعمل

کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو پر والد کا بیان سامنے آگیا۔

دُعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ ’میری بیٹی کی سالگرہ 27 اپریل کو تھی اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد کیس کا دھیان دوسری جانب موڑنا ہے۔‘

مہدی کاظمی نے کہا کہ ’مجھے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بچی کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ بچی کی ذہنی حالت معلوم ہوسکے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری بیٹی اُن کے قبضے میں ہے اور وہ خدا نخواستہ کسی بھی طرح کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔‘

دُعا کے والد نے کہا کہ ’جس خاتون نے یہ ویڈیو شیئر کی اُسے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ 13 سال کی بچی کی شادی کی حمایت کررہی ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’اگر ظہیر احمد کے گھر والے اتنے سچے ہیں تو عدالت آئیں، سامنا کریں، عدالت میری خریدی ہوئی نہیں ہے جو میرے مطابق فیصلہ کرے گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.