پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر زاہد محمود کہتے ہیں کہ 2 میچز میں شکست ہوئی لیکن ٹیم ضرور کم بیک کرے گی۔
زاہد محمود نے کہا کہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کر کے ٹیم کو جتواؤں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور جارح مزاج فخر زمان نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔
سرفراز احمد نے 5 چوکوں کی مدد سے 40 جبکہ کرس گیل نے 5 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 113 اور 118 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 178 کے ٹوٹل تک پہنچادیا تھا۔
Comments are closed.