پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مجھے دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔
وہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اور اعظم سواتی بھی شہباز گِل کے ہمراہ عدالت پہنچے۔
شہباز گِل نے کہا کہ گزشتہ 10 دن میں میری 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، تھانہ کوہسار وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروا رہا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے معاملات عدالت میں ہی رہنے چاہئیں۔
Comments are closed.