وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب حکومت ملی تو معاشی اشاریے منفی میں تھے، دو سال کے دوران معیشت کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
کولمبو میں پاک سری لنکا تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے باعث خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں کاروبار کی دعوت دیتے ہیں۔
Comments are closed.