فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت کا بیان خوش آئند ہے، تاہم اس بیان کی صداقت اسرائیل کے فوری مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر ہی ثابت ہوگی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس سے خطاب میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس مؤقف کا اصل امتحان یہ ہے کہ اسرائیل فوراً مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور فلسطینی سرزمین پر آبادکاری جیسے یک طرفہ اقدامات بند کرے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے ساتھ تنازع میں دو ریاستی حل کی حمایت میں بات کی تھی۔
Comments are closed.