تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چین، پاکستان، روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینئر نمائندے نے ملاقات کی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لی جیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے زور دیا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Comments are closed.