وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر اسٹیبلشمنٹ کی نرسری میں پرورش کا الزام لگاتے ہیں لیکن وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کرتے ہیں کہ ان کو واپس حکومت میں لائیں۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران خان اور ان کی جماعت کا وتیرہ ہے۔ عمران خان اپنے علاوہ ہر کسی کو غدار اور ملک دشمن سمجھتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کو ملک اور عوام کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی فکر ہے۔ عمران خان اپنے ارکان کے نمبرز پورے نہ ہونے کا الزام آج تک اداروں پر لگا رہے۔ جلسوں میں اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانا کہاں کی سیاست ہے؟
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تقرری کے معاملے کو سیاسی جلسوں میں اٹھا کر عمران خان کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آرہی ہے۔ یہ اپنی سیاست بچانے کی خاطر ایک بار پھر متحرک ہیں۔
Comments are closed.