پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔
سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے تھے۔
سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فواد عالم اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر گال ہی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.