دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔
آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ول ینگ، چیڈ بوس، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، جیمز نیشم، رچن رویندرا، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہنری شامل ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں آج فاسٹ بولر احسان اللّٰہ ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کیپ دی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے آخری 3 ون ڈے میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.