پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ اب اس تباہی سے نمٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں، دوست ممالک بھی وفاقی حکومت کو مصنوعی اور عارضی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک میں معاشی تباہی کو جنم دیا، عالمی اور مقامی منڈیوں کو حکومت پر اعتماد نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اقتدار سے اس وقت ان کا چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کےخلاف ہے۔
Comments are closed.