ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔
دوست محمد مزاری نے خط کے ذریعے اپنے نام پر بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کروانے کےلیے خط لکھا ہے۔
خط میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ میرے اپنے نام پر صرف ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، لہٰذا میرے نام سے بنائے گئے دیگر تمام جعلی اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں۔
دوست محمد مزاری نے خط کے ذریعے ایف آئی اے سے کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔
Comments are closed.