بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ سری لنکا کیلئے ٹریننگ کیمپ کا پہلا روز، کھلاڑیوں کا طویل پریکٹس سیشن

دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں نے پہلے روز 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کردیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

 پریکٹس کیمپ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.