
بنگلا دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی اور اس دورے میں 6 میچز شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کے 6 میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز سیریز کا حصہ ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اکتوبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.