دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان مثبت پیشرفت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغان قیادت میں افغان عمل کے ذریعے ہی سیاسی حل واحد راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان فریق بامقصد انداز میں رابطے جاری رکھیں گے۔ یہ رابطے تشدد میں کمی اور صورتحال خراب کرنے والوں کو کمزور کرنے میں مدد دیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رابطے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار کریں گے۔
Comments are closed.