بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے۔

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی پر کشمیریوں کو شاہراہ دستور پہنچنے کی کال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچ کے باوجود ناکام جلسیاں کرنے پر امیدوار بھی بول اٹھے ہیں کہ عمران خان واپس پاکستان جاؤ، ہمارے حلقے میں نہ آنا۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اتنی جاندار کیمپین کی ہے کہ سلیکیڈ کو دوڑ لگاکر یہاں آنا پڑگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے خیبرپختونخوا سے پولیس اور آئی بی کے لوگوں کو یہاں تعینات کیا ہے۔

مریم نواز نے آئی بی، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو چلاجائے گا، آپ کو ووٹ چوری کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی افسران سے کہنا چاہتی ہوں کہ ووٹ پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے، آپ نے ایسا کیا تو بڑا گھاٹے کا سودا کریں گے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان عوام کا مجرم ہے، آئی بی نے اگر ووٹ چوری کیا تو یاد رکھنا آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.