اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

دوبارہ سے میدان میں بولنگ کرکے اچھا محسوس ہو رہا ہے، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دوبارہ سے میدان میں بولنگ کر کے اچھا محسوس ہو رہا ہے، ری ہیب کا عمل جاری ہے، فزیو نے کافی محنت کی ہے، میچز میں ایکشن کے لیے تیار ہوں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ری ہیب کا عمل جاری ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میچز کے ایکشن کیلئے تیار ہوں، اس ہفتے مجموعی طور پر 19 اوورز کروائے، اگلے ہفتے 25 اوورز کرواؤں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا منتظر ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پہلے سے بھی بہتر ہے، لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں زبردست کرکٹ کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.