صحت، آمدنی اور دیگر چیزوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد دنیا کے خوشحال اور غمزدہ ممالک کی فہرست جاری کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 150 سے زائد ممالک کے لوگوں کے عالمی سروے کے اعداد و شمار پر مبنی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کی اشاعت ہے۔
خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی اس رپورٹ میں لوگوں میں خوشی کا پیمانہ جاننے کے لیے انفرادی انکم، سماجی مدد، صحت مند زندگی کی توقع، آزادی، سخاوت اور کم کرپشن پر نظر ڈالی گئی۔
اس رپورٹ میں خوشحال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ کا پہلا، ڈنمارک دوسرا اور آئس لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔
خوشحال ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 107واں جبکہ بھارت کا 125 واں نمبر ہے۔
اس رپورٹ میں افغانستان اور لبنان کو غمگین ممالک قرار دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2013 سے اقوام متحدہ دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن مناتا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔
Comments are closed.