بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں ساڑھے 11 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 11 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 8 لاکھ 54 ہزار 907 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 17 ہزار 603 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 76 لاکھ 41 ہزار 381 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 250 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 87 لاکھ 95 ہزار 923 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 43 ہزار 112 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 82 لاکھ 31 ہزار 787 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 71 لاکھ 98 ہزار 6 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 331 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار 669 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 33 ہزار 622 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 72 ہزار 733 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 94 ہزار 212 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 73 ہزار 700 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 84 ہزار 531 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 103 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 65 لاکھ 57 ہزار 356 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 373 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 63 لاکھ 92 ہزار 160 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 53 ہزار 891 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 61 لاکھ 57 ہزار 772 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 9 ہزار 841 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 16 ہزار 803 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 23 ہزار 901 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 80 ہزار 516 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 4 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 47 لاکھ 58 ہزار 3 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 449 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 743 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 1 لاکھ 35 ہزار 43 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 5 ہزار 953 ہو گئیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 579 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 239 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 70 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 27 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 783 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 673 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.