جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 23 لاکھ 80 ہزار کے قریب

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار 282 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 79 ہزار 806 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 13 ہزار460 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 988 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار 737 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 86 ہزار 922 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 84 ہزار 499 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 20 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 819 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 484 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار 603 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 36 ہزار 397 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 16 ہزار 298 تک جا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 79 ہزار 194 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 42 ہزار 837 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 529 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 98 ہزار 655 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 80 ہزار 803 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 34 لاکھ 6 ہزار 685 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 64 ہزار 217 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 30 لاکھ 41 ہزار 454 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 729 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 83 ہزار 403 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 187 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 64 ہزار 427 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 64 ہزار 513 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 21 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 420 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 748 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 270 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 481 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 280 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 60 ہزار 823 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 29 ہزار 981 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 743 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گيا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے

یورپی معیشت اس سال 3.7% جبکہ 2022 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی یورپین کمیشن نے برائے موسم سرما، 2021 کیلئے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کی۔

ڈیمو کریٹس نے ارکان کو امریکی کانگریس پر حملے کے وقت مظاہرین کی پولیس سے مار پیٹ، مائیک پنس اور میٹ رومنی کے مظاہرین سے بال بال بچنے کی وڈیوز بھی دکھائی گئیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج 11 فروری کو شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت کے موقع پر برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو باقاعدہ بنایا جائے۔

برطانیہ شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے بریمر میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 22.9 ریکارڈ کیا گیا۔

امریکا نے میانمار میں گز شتہ ہفتے فوجی بغاوت میں شامل فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں لداخ کی صورتحال پر بیان دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کشمیری کو شہید کردیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔

حماس اور فتح کے درمیان 2006ء کے بعد فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے شیڈول اور طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.