دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 20 لاکھ 38 ہزار 419 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 94 ہزار 337 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 95 لاکھ 15 ہزار 498 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 482 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 93 لاکھ 28 ہزار 584 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 90 ہزار 55 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 3 ہزار 974 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 3 ہزار 777 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 625 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار 142 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 4 ہزار 287 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 65 ہزار 962 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 4 ہزار 514 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 16 ہزار 689 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 40 ہزار 131 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 48 لاکھ 20 ہزار 591 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 10 ہزار 128 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 5 ہزار 288 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 517 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 16 ہزار 623 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 807 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 22 ہزار 653 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 78 ہزار 216 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 24 ہزار 77 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 83 ہزار 542 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 33 لاکھ 92 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 957 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 671 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 146 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 544 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 90 ہزار 553 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.