دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 27 لاکھ 7 ہزار 534 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 18 ہزار 55 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ 69 ہزار 842 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 26 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 962 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 47 ہزار 459 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 12 ہزار 193 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 65 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 963 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار 572 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 184 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 26 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 22 ہزار 775 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 19 ہزار 477 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 72 ہزار 697 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 32 ہزار 80 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 371 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ 72 ہزار 813 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 75 ہزار 620 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 31 لاکھ 53 ہزار 487 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 58 ہزار 319 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 28 لاکھ 30 ہزار 478 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 87 ہزار 858 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 29 ہزار 70 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 736 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 64 ہزار 30 ہو چکے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 57 ہزار 52 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 7 ہزار 393 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 368 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 543 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 430 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔
پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 179 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 407 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 435 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 78 لاکھ 89 ہزار 741 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 439 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 98 ہزار 152 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.