i hate liars poems www dateinasia sign in grils date for free the most beautiful girl in the philippines penpals from america gumtree worldwide

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی۔ یورپی کمیشن نے ایک سائز کا موبائل فون چارجر بنانے کی تجویز پیش کردی۔

اس سے سالانہ 11 ہزار ٹن کا الیکٹرانک فضلہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ صارف کسی بھی کمپنی کا فون لے کر ایک ہی چارجر سے اسے چارج کرسکے گا۔

چھوٹی پن والا چارجر، موٹی پن والا چارجر۔ چپٹا والا چارجر، یا گول والا چارجر، یعنی چارجر نہ ہوئے دردِ سر ہوگئے۔

لیکن اب نہیں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے تجویز پیش کی ہے کہ دنیا کے سارے موبائل فون کے چارجر اب ایک جیسے ہونے چاہئیں، یعنی موبائل فون استعمال کرنے والے صارف کی واضح جیت ہوگی۔

پھر دنیا کو سالانہ 11 ہزار ٹن کے ’موبائل فون چارجر فضلے‘ سے نجات بھی ملے گی۔

ایک وقت تھا جب 2009 میں موبائل فونز کے 30 اقسام کے چارجرز زیرِ استعمال تھے۔ اب ان کی تعداد سِمٹ کر تین رہ گئی ہے۔

انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی ماہرین کی تجویز اپنی جگہ، لیکن اس پر عمل ہونے میں ابھی مزید پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

ایک سائز کا چارجر بنانے میں سوائے ایپل کمپنی کے  کسی کا اعتراض سامنے نہیں آیا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جدت اور ایجاد کی حوصلہ شکنی کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.