جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا سمیت مختلف ملکوں میں اسٹیڈیم، گرجا گھر اور تھیم پارک عارضی ویکسینیشن سینٹرز میں تبدیل کردیے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا میں پہلی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کی 10 لاکھ خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ فرانس میں آسٹرازینیکا ویکسین اگلے ہفتے پہنچائی جائے گی۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اٹلی کے مختلف ریجن میں پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے، دوسری جانب یونان میں تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 200 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

امریکا میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے95 ہزار اموات ہوئیں، یہ اموات امریکا میں ہونے والی مجموعی اموات کا 22 فیصد ہیں۔

امریکی ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے کورونا وائرس کے میوٹیشن کو روکنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.