دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی قونصلیٹ تک مارچ کیا گیا، جنوبی افریقہ کے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
اس موقع پر مظاہرین مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
دوسری جانب آسٹریا اور اردن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔
Comments are closed.