بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں آئی فونز کی فروخت 22 فیصد بڑھ گئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں 22 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد یہ اسمارٹ فونز مصنوعات فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد چوتھی سہ ماہی میں آئی فونز کی دنیا بھر میں ترسیل 22 فیصد بڑھ گئی ہے۔

بالخصوص چین میں اس کے نئے ماڈل کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس دوران 9 کروڑ سے زائد آئی فون کی ترسیل کی گئی ہے، جو کسی بھی سہ ماہی میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ فروخت میں اس اضافے کے بعد ایپل کمپنی کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد ہو گیا ہے۔ 

ماہرین اس اضافے کی وجہ چین میں ہواوے مصنوعات کی ناکافی سپلائی بتاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.