جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دمشق کے مضافات میں اسرائیلی میزائل حملے، شامی فضائیہ کی جوابی کارروائی

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں گزشتہ شب میزائل فائر کیے جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے بھی کارروائی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے شام کے ایئر ڈیفنس نظام نے اسرائیل کے کچھ میزائلوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ تاہم حملے بالکل درست مقام کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ کے اواخر میں بھی اسرائیلی میزائل دمشق کے جنوبی مضافات کی طرف داغے گئے تھے۔

گذشتہ چند برسوں میں اسرائیل نے شام میں ایران سے منسلک فوجی اہداف پر سیکڑوں حملے کیے ہیں لیکن اس طرح کی کارروائیوں کو بہت کم ہی تسلیم کیا ہے۔

اسرائیل اپنی شمالی سرحد پر ایران کی پیش قدمی کو خطرہ سمجھتا ہے اور متعدد بار شام کے اس علاقے میں ایران سے منسلک اڈوں کو نشانہ بناچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.