دلہن کے لیے اپنی شادی کا دن بےحد خاص ہوتا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اس دن وہ سب سے حسین نظر آئے جس کے لیے وہ خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کرتی ہے لیکن اکثر دلہنیں اپنے لہنگے کا انتخاب کرتے وقت کچھ غلطیاں کرجاتی ہیں، آئیے ان غلطیوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں۔
غلط تحقیق:
دلہن کے لباس کا فیصلہ کرتے وقت دلہن کے لیے سب سے اہم کام تحقیق کرنا ہے، بہت سی دلہنیں ایسی ہیں جو اپنا لہنگا لینے سے پہلے تحقیق نہیں کرتیں اور بعد میں پچھتاتی ہیں۔ لہٰذا دلہن کو چاہیے کہ وہ مارکیٹ جانے سے پہلے انٹرنیٹ پر اپنے لہنگے سے متعلق اچھی تحقیق کرے، اس کے بعد ہی لہنگے کا انتخاب کرے۔
جِلد کے ٹون سے ناواقفیت:
دلہن کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ان کی جِلد کے رنگ کو نہ جاننا ہے۔ عروسی لباس کی خریداری یا انتخاب کرتے وقت دلہن کے لیے پہلا قدم اس کی جِلد کے رنگ کو جاننا ہے۔ چونکہ جِلد کے رنگ مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور لباس کے تمام رنگ تمام جِلد کی قسموں سے میل نہیں کھاتے۔ یہ ضروری ہے کہ دلہن اپنی جِلد کی رنگت سے واقف ہو تاکہ وہ اپنے لیے مناسب رنگ کے لباس کا انتخاب کرسکے۔
موسم پر غور نہیں کرنا:
اپنی شادی کے لباس کا فیصلہ کرتے وقت موسم کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ شادی کے موسم کے وقت پر غور کیا جائے، اگر کوئی سردیوں میں شادی کرنے کا فیصلہ کرے تو گہرے شیڈز کو مدنظر رکھا جائے جبکہ گرمیوں کی شادیوں میں ہلکے شیڈز کا خیال رکھا جائے، آپ کو مقام کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
زیادہ تر دلہنیں اپنے خوابوں کا لباس خریدتے وقت اپنے جسم کی قسم کا خیال نہیں رکھتیں۔ جیسا کہ ہر ایک کا جسمانی ڈھانچہ مختلف ہوتا ہے لہٰذا ایسے لہنگا کا انتخاب کرنا غلط ہے جو ماڈل پر اچھا لگے کیونکہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ آپ کے جسم کی قسم سے میل نہیں کھاتا اور آپ کو وہ شکل نہیں دیتا جس کی آپ خواہش کرتے ہیں۔
Comments are closed.