اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت کے لیے ایف ایٹ کچہری پہنچے تھے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان معذرت کرنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ بند کر دیا۔
عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ریڈر سے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے آیا ہوں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ریڈر آپ گواہ رہنا کہ میں معذرت کرنے آیا تھا۔
انہوں نے ریڈر سے یہ بھی کہا کہ زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا کہ عمران خان معذرت کرنے آئے تھے، اگر ان کی کوئی دل آزاری ہوئی ہو۔
Comments are closed.