اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 دنوں کے لیے توسیع کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 دن میں شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم ایف ایٹ کچہری نہیں جا سکتے، اس لیے اسی کورٹ سے ضمانت لینا چاہ رہے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کچہری 6 جون سے نئے کمپلیکس میں شفٹ ہو جائے گی۔
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ہم اس کیس میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کچہری کے بجائے یہاں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.