دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی بھی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تصور واضح مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زیرِ بحث دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، ہماری پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو۔
Comments are closed.