بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

لندن میں جیو نیوز سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، شریف فیملی کے ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کر دی۔

 جس پر نواز شریف  نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم  بھی پاکستان جائیں۔

نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے نئی حکومت کو آپ دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، اس حوالے سے شریف فیملی کے ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا جبکہ ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے انہیں ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا۔

نواز شریف چار برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کروانے آئے تھے، ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر 2019 کو شدید بیماری کی حالت میں لندن پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.