بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کو یکم اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد کیس کے تفتیشی افسر کو حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ دعا زہرا کو بحفاظت آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی تفتیشی افسر کو دعا زہرا کی لاہور سے کراچی منتقلی کاحکم دیا تھا، دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ کیس اور کسٹڈی کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دوران سماعت مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں والدہ نے درخواست دائرکی تھی، دعا زہرا کے مفاد میں یہ درخواست منظور کی جاتی ہے۔

دعا زہرا کی والدہ صائمہ کاظمی نے بیٹی کی بازیابی سے متعلق درخواست دائر کی تھی، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اجنبی لوگ لاہور کے دارالامان میں دعا سے ملاقات کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد دعا زہرا کو دباؤ میں لانا ہوسکتا ہے۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ میں نے ٹیلیفون پر کیس کے تفتیشی افسر کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.