رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے دعا بھٹو کا موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے کراچی جنوبی کے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست وصول کرلی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی مشاورت کے بعد مقدمہ درج کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ خواتین اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
اس دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا جس کے بعد منور وسان اسمبلی حال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے تھے۔
Comments are closed.