بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پانچ سالہ بچی کا کتاب لکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

پانچ سالہ برطانوی بچی نے کتاب لکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

4 جولائی 2016 کو پیدا ہونے والی بیلا کی عمر صرف 5 سال اور 211 دن تھی جب اُن کی خود تصنیف کردہ کتاب 31 جنوری 2022 کو برطانیہ میں  ایک پبلشر نے شائع کی تھی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیلا جے ڈارک نے ’دی لوسٹ کیٹ‘(The Lost cat)  کے نام سے کتاب لکھی تھی اور اس کی ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 

اس موقع پر بیلا کی والدہ نے کہا کہ ’یہ کتاب ایک بلی کے بارے میں ہے جو گم ہو کر باہر نکل جاتی ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ اسے اپنی ماں کے بغیر باہر نہیں جانا چاہیے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنی بچی کی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے‘۔

بیلا کی والدہ نے مزید کہا کہ اب اُن کی بیٹی ’دی لوسٹ کیٹ 2‘ بھی لکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.