سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، جہاں محرومی زیادہ ہوگی وہاں دشمن کا وار چلے گا۔
مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک رات میں اپنی وفاداری تبدیل کردیتی ہے، منتخب نمائندوں کو بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ لڑنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے فنڈ منتخب نمائندوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہے۔
Comments are closed.