وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک 10 لاکھ ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں جبکہ 20 لاکھ لوگ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ روز 76 ہزار کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اسد عمر نے کہاکہ 6 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز نے اپنے آپ کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 14 لاکھ افراد نے ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔
وفاقی وزیر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اگر آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے تو ویکسین کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔
اس سے قبل آج ہی کیے گئے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ پابندیوں میں اضافے، لاک ڈاؤن کا دائرہ پھیلانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی تاہم اب مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔
Comments are closed.