پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس ڈیزل کے 15 دن کے اسٹاکس موجود ہیں۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے، ڈیزل کی درآمدات بھی آ رہی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پی ایس او ڈیزل درآمد کے لیے ٹینڈر بھی کھول چکا ہے، دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول ڈویژن نے خبردار کیا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو ملک میں ڈیزل کے ذخائر دسمبر کے آخر تک ختم ہو جائیں گے۔
Comments are closed.